بیجنگ(شِنہوا)چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تقریباً 5 فیصد کے سالانہ ہدف سے زیادہ ہے۔
بدھ کو قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ملک کی جی ڈی پی 1 ہزار 260.6کھرب یوآن (تقریباً 177.1 کھرب ڈالر) کے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔
این بی ایس کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیرونی دباؤ اور اندرونی مشکلات کے باوجود چین نے 2023 کے لیے مقرر کردہ بڑے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے اور معیشت میں بہتری ریکارڈ کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اقتصادی ترقی کو ابھی بھی کچھ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ بیرونی ماحول غیر یقینی صورتحال میں مزید پیچیدہ اور شدید ہو گیا ہے۔