• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جی ڈی پی نمو دنیا کے لیے ’’اچھی خبر‘‘ ہے: سربراہ آئی ایم ایفتازترین

January 18, 2024

ڈیووس(شِنہوا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوانے کہا ہے  کہ 2023 میں چینی اقتصادی ترقی چین اور اقوام عالم کے لیے اچھی خبر ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر شِنہوا سےگفتگو میں کہا کہ "چینی معیشت نے قومی ہدف کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اس سے تجاوز بھی کیا جو تقریباً 5 فیصد مقرر کیا گیا۔ یہ چین کے لیے اچھی خبر ہے اور ایشیا اور دنیا کے لیے بھی اچھی خبر ہے کیونکہ چین عالمی ترقی کا ایک تہائی حصہ فراہم کرتا ہے۔

چین کے قومی شماریات کے بیورو  کے مطابق ملک کی قومی مجموعی ملکی  پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد بڑھ کر 1 ہزار 260.6کھرب یوآن (تقریباً 177.1 کھرب ڈالر) کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے  کہاکہ چینی حکومت اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف بڑھنے اور ترقی کے ماڈل کو بنیادی طور پر برآمد پر مبنی ماڈل سے تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جہاں کھپت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ "ہم چین کے ساتھ بہت اچھے شراکت دار ہیں اور چین میں زیادہ پیداواری صلاحیت  اور زیادہ پیداواری افرادی قوت بنانے کی بڑی صلاحیت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں اصلاحات، کھلا پن اور انضمام کا تسلسل  چین کا صحیح راستہ ہے۔