• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جنچھاؤ ٹیکنالوجی کی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ممکنہ معاونتتازترین

February 26, 2023

کیگالی (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا  ہے کہ چین کی جنچھاؤ ٹیکنالوجی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اورسماجی امور(یو این ڈی ای ایس اے ) سے منسلک  ایمسن سیبانڈا نے کہا ہے کہ  جنچھاؤ ٹیکنالوجی ایک مئوثر ذریعہ اور ایک سادہ ٹیکنالوجی ہے جسے ہر کوئی  یہاں تک کہ تعلیم کے بارے میں محدود معلومات رکھنے والا کوئی بھی شخص استعمال کر سکتا ہے۔

سیبانڈا نے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں جنچھاؤ ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز اور پائیدار زراعت اور افریقہ میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اس کے تعاون پر حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی افریقی علاقائی ورکشاپ  میں شِنہوا کے ساتھ بات چیت  کی ہے۔

فی الحال اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے ڈویژن میں قومی حکمت عملی اور صلاحیت سازی برانچ کے سربراہ کے طور پر کام کر نے وا لے سیبانڈا نے کہا ہے  کہ اس ٹیکنالوجی میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باعث اقوام متحدہ کا شعبہ اقتصادی اور سماجی امور اس ٹیکنالوجی کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے 2030 ایجنڈے کی وجہ  سے فروغ دے رہا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنچھاؤ ٹیکنالوجی اس تکنیکی حل میں سے ایک ہے جس کو جنوب ۔جنوب تعاون کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ ان ملکوں  کی مدد کی جا سکے جو غذائی عدم تحفظ، ماحولیاتی چیلنجز اور غربت کے خاتمے کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔