• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جنوری تا اکتوبر تحفظ آب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیتازترین

November 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 کے پہلے 10 ماہ کے دوران تحفظ آب کے سہولیات کی تعمیر میں ریکارڈ 974 ارب 80کروڑ یوآن (تقریباً 136 ارب 50کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وزارت آبی وسائل کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں جنوری سے اکتوبر کی مدت کے دوران 26ہزار400 آبی تحفظ کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا  جن میں سے 37 بڑے منصوبے تھے۔

تحفظ آب کے منصوبوں نے روزگار کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس سے اس مدت کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر24لاکھ 20ہزارملازمتیں پیدا ہوئیں۔