بیجنگ(شِنہوا) چین کی خام تیل کی پیداوار میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق، جنوری سے مئی کے عرصے میں خام تیل کی مجموعی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.8 فیصد اضافے سے8کروڑ91لاکھ ٹن رہی۔
این بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق تاہم اس عرصے کے دوران خام تیل کی درآمدات میں کمی آئی۔ پہلے پانچ ماہ میں 22 کروڑ90 لاکھ 30ہزارٹن خام تیل درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد کم ہے۔