• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جون کے دوران گاڑیوں کی برآمدات میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہتازترین

July 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے گزشتہ ماہ جون میں 3لاکھ 78ہزار مسافر گاڑیاں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ تاہم مئی کی تعداد کے برابر ہیں۔

چائنہ پسینجر کارایسوسی ایشن کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی امریکہ کی مارکیٹ کی بحالی کے ساتھ، جون میں چینی برانڈ کی 3لاکھ 25ہزار کاریں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال سے 31 فیصد زیادہ ہیں،جبکہ چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں کے تحت تیار کردہ لگژری گاڑیوں اور کاروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں  12 فیصد اضافے کے ساتھ 54ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ماہ کے دوران چین سےبرآمد کی جانے والی  نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.3 فیصداضافے کے ساتھ 80 ہزار یونٹس رہی جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 5لاکھ 86ہزار این ای ویزبرآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں21.2 فیصد زیادہ ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  سال کی پہلی ششماہی میں تمام ملکی کارساز کمپنیوں کی جانب سے مسافر کاروں کی خوردہ فروخت98لاکھ 40ہزار یونٹس سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال سے3.3 فیصد زیادہ ہے۔