بیجنگ (شِنہوا) چین کی قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت نے ملک کی سبزترقی کے حصول کی کوشش کے لئے رواں سال کے آغاز سے ہی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک چین کی کل نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.5 ارب کلو واٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد زائد ہے۔
خاص طور پر ہوا سے چلنے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت ایک برس قبل کی نسبت 16.6 فیصد بڑھ کر 35 کروڑ کلوواٹس ہوگئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 36 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو کہ سالانہ 29.2 فیصد اضافہ ہے۔
ملک نے رواں سال اپنی قابل تجدید توانائی میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ،خاص طور پر صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوا سے بجلی کی سہولیات اور فوٹو ولٹک مراکز کی تعمیر تیز کی ہے۔
ابتدائی 10 ماہ میں چین کی توانائی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کی شمسی توانائی میں مجموعی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت ریکارڈ 326.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 157.4 ارب یوآن (تقریباً 22 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔