• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں رواں برس پہلی سہ ماہی میں اضافہتازترین

May 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ماحول دوست توانائی پر منتقلی کے حصول کے تناظر میں رواں سال کی  پہلی سہ ماہی میں  ملک کی نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے ) کے مطابق چین کی پہلی سہ ماہی میں قابل تجدید توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت  گزشتہ سال کی نسبت86.5 فیصد  اضافے سے 4 کروڑ 74 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ملک کی نئی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 80.3 فیصد ہے۔

این ای اے  نے کہا کہ مارچ کے آخر تک قابل تجدید توانائی کی نصب صلاحیت تقریباً 1 ارب 26 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت  11.4 فیصد بڑھ کر 594 ارب 70 کروڑ کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس میں ہوا اور فوٹو وولٹک پاور کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت27.8 فیصد اضافہ ہوا۔