بیجنگ(شِنہوا)چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت نے پہلی بار تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ملک کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا نصف سے زیادہ ہے۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اس سال اب تک کل 1.45 ارب کلو واٹ ہے جس میں ہوا سے بجلی پیداوار ، شمسی توانائی، پن بجلی اور بائیو ماس توانائی شامل ہیں۔
چین کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 2.9 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 12.9 فیصد زیادہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہوا اور شمسی توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے تناظر میں دونوں کی مشترکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے ملک کی نئی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں بڑا حصہ برقرار ہے۔