• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں اضافہتازترین

December 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے اختتام تک قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ مجموعی صلاحیت 1.4 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد زائد ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق یہ ملک میں بجلی کی کل پیداواری صلاحیت کا 49.9 فیصد ہے۔

ہا ئیڈرو پاور، وِنڈ  پاور، فوٹو وولٹک پاور  اور با ئیو ماس پاور سے بجلی کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت بالترتیب 42 کروڑ کلو واٹ، 40 کروڑ 40 لاکھ  کلو واٹ، 53 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ اور 4 کروڑ 40 لاکھ کلوواٹ رہی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت رواں سال کے اختتام تک 1.45 ارب کلو واٹ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

چین میں قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 23.3 کھرب کلوواٹ آورز رہی جو اس مدت میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 31.8 فیصد ہے۔