• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قابل تجدید توانائی صنعت کا 2022 کے دوران عالمی ترقی کا سفرجاریتازترین

February 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قابل تجدید توانائی کی صنعت نے 2022 کے دوران عالمی سطح پر ترقی کا اپنا سفر جاری رکھا۔نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار وانگ داپھینگ نے پیر کو  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے تیار کردہ فوٹو وولٹک ماڈیولز، ونڈ ٹربائنز، گیئر باکسز اور دیگر اہم آلات کا گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں 70 فیصد حصہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی نئی توانائی کی صنعت کا مرکز مزید چین کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔چین کی قابل تجدید توانائی کی ترقی نے عالمی سطح پر کاربن اخراج کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 2022 میں، چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار ملکی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں2ارب 26کروڑ ٹن کی کمی کے برابر تھی۔ چین کی ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک آلات کی برآمدات سے دیگر ممالک کو تقریبا 57کروڑ30لاکھ ٹن کاربن اخراج کم کرنے میں مدد ملی۔