بیجنگ(شِنہوا)چین کی کار ساز صنعت میں اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں مسلسل توسیع ریکارڈ کی گئی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران اس شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت11.7 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعت کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 61 کھرب70 ارب یوآن (تقریباً 859ارب 39 کروڑ ڈالر)رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد زیادہ ہے۔
اس شعبے کی کمپنیوں نے اسی عرصے میں 303 ارب 59 کروڑ یوآن کا مجموعی منافع کمایا جو گزشتہ سال کی نسبت 2.4 فیصد زیادہ ہے۔