بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی کاربن مارکیٹ نے اپنے دوہرے کاربن اہداف کے حصول کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
چینی وزارت ماحولیات کےموسمیاتی تبدیلی کے شعبے کے ڈائریکٹر شیا ینگ شیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کاربن مارکیٹ نے دو سال قبل اپنے آغاز کے بعد سے اخراج کو کم کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی آگاہی اور صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
شیا نے کہا کہ 16 جولائی 2021 کی اس کے آغاز کی تاریخ سے اس ہفتے بدھ تک کاربن اخراج کا کل حجم 36 کروڑ 50 لاکھ ٹن تھا جس کی کل مالیت تقریباً 19 ارب 44 کروڑ یوآن (تقریباً2 ارب 71 کروڑ ڈالر) ہے۔