بیجنگ(شِنہوا)چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں 2023 کے پہلے دو مہینوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق ملک نے اس عرصے میں 39ارب80 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا کی جوگزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 6.7 فیصد زائد ہے۔
ادارے نے کہا کہ ترقی کی شرح دسمبر 2022 کے مقابلے میں 0.2 فیصد زائد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران چین کی خام تیل کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد بڑھ کر 3کروڑ41 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔