• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں اکتوبر کے دوران 12.3 فیصد اضافہتازترین

November 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قدرتی گیس کی پیداوارمیں قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ ماہ زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں اکتوبر  کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 18.5 ارب  کیوبک میٹرز تھی  جو کہ ایک سال قبل  کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس  اضافے  کی شرح ستمبر کے مقابلے میں 7.7 فیصد  پوائنٹس زیادہ تھی۔

چین کی قدرتی گیس کی پیداوار رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد بڑھ کر 178.5 ارب  کیوبک میٹرز ہو گئی ہے ۔ ملک نے اس عرصہ  کے دوران 8 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو کہ گزشتہ سال  کے مقابلے میں  10.4 فیصد کم ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ایک  ترجمان نے  پریس کانفرنس  کے دوران  بتایا کہ پیچیدہ عالمی ما رکیٹ کی صورتحال کے با وجود چین عام طور پر رواں  سال موسم سرما میں گرمائش کی طلب کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی کی ضمانت دے سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمیشن مقامی لوگوں پر زور دے گا کہ وہ گھریلو استعمال  کے لیے قدرتی گیس کی نسبتاً مستحکم قیمتوں کو برقرار رکھنے کی خا طر متعلقہ قیمتوں کی پالیسیز پر عمل درآمد کریں ۔