• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خارجہ پالیسی میں یورپ کوخصوصی اہمیت حاصل ہے:چینی صدرتازترین

May 06, 2024

 

پیرس(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ ان کا ملک چینی خصوصیات کی حامل بڑے ممالک کے ساتھ  اپنی سفارت کاری میں یورپ کو خصوصی اہمیت دیتا اورچینی جدیدیت کی راہ میں اہم شراکت دارسمجھتا ہے۔

صدرشی نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں  فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ چین-فرانس-یورپی یونین سہ فریقی ملاقات میں کیا۔

میکرون اور وان ڈیر لیین سے دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے،صدر شی نے کہا کہ فرانس رواں سال ان کے بیرون ملک دورے کا پہلا مقام ہے،اوراس سہ فریقی ملاقات  سے اس دورے کی یورپ بھر میں اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ چین نے یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ چینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین-فرانس اور چین-یورپی یونین تعلقات ایک دوسرے کومضبوط  اورمل کر ترقی کریں گے۔