• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ صنعت میں مستحکم ترقی کا اندراجتازترین

November 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات  کی آؤٹ سورسنگ صنعت  میں رواں  سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  مسلسل توسیع ہوئی ہے ۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنیوں نے جنوری سے اکتوبر تک  کے عرصہ کے دوران  تقریباً 15 کھرب  40 ارب یوآن (تقریباً 216 ارب  امریکی ڈالرز) کی خدمات کی  آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں  جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  14.4 فیصد زیادہ ہیں ۔

اس عرصہ  کے دوران  مکمل کیے گئے معاہدے کی قدر 10 کھرب 60 ارب یوآن رہی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت  13.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ان میں سے مجموعی طور پرسمندر پار خدمات  کی  آؤٹ سورسنگ معاہدوں  کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.6 فیصد بڑھ کر 875.7 ارب یوآن ہو گئی۔

ا ن معاہدوں  کی قدرکے لحاظ سےامریکہ، یورپی یونین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری تنظیم کے رکن ملکوں  کے ساتھ سمندر پار خدمات کی  آؤٹ سورسنگ میں گز شتہ سال کی نسبت رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  بالترتیب 10.5 فیصد، 19.6 فیصد اور 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔