• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خدمات کی صنعت میں مارچ کے دوران تیزرفتار ترقی ہوئی:ڈیٹاتازترین

April 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی صنعت نے رواں سال مارچ کے دوران تیزرفتار ترقی کی ہے۔

قومی شماریات بیورو (این بی ایس ) اور چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران عمومی لحاظ سے خدمات کی صنعت کی  کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس 52.4 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔ 50 سے اوپر انڈیکس توسیع جب کہ 50 سے نیچے ریڈنگ کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارچ کے دوران انڈیکس میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہوا ۔ اعداد و شمارکے مطابق مخصوص شعبوں کے لحاظ سے، پوسٹل سروسز، ٹیلی کمیونیکیشن وریڈیو سروسز، ٹیلی ویژن وسیٹلائٹ ٹرانسمیشن سروسز اور مالی ومالیاتی خدمات کے شعبوں کے ذیلی اشاریہ جات کم از کم 60 فیصد ریڈنگ کے ساتھ  بہتر کارکردگی کی حد کے اندر رہے۔ جبکہ ان شعبوں کے مجموعی کاروباری حجم میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔