بیجنگ(شِنہوا) سفری خدمات میں تیز رفتار اضافہ کے ساتھ چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق، ملک کی خدمات کی تجارت کا حجم پہلے چار ماہ میں 24کھرب30ارب یوآن(تقریباً341 ارب74کروڑ ڈالر) رہا جو گزشتہ سال سے 16.8 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری تا اپریل خدمات کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں11 فیصد اضافے سے984ارب69کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 21.2 فیصد اضافے سے 14کھرب50ارب یوآن رہیں،اس طرح خسارے کا حجم 462ارب58 کروڑ یوآن رہا۔
سفری خدمات کے شعبے کی پہلے چار ماہ میں کارکردگی شاندار رہی جو خدمات کی ملکی تجارت کا ایک اہم ستون بن گیا ہے ،جنوری سے اپریل تک سفری خدمات کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم660 ارب 3کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے مین48.6 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق علم پر مبنی خدمات کی تجارت گزشتہ سال سے 6.4 فیصد بڑھ کر 963ارب72کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔