• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خواتین خلابازوں کی اشیا کوقومی عجائب گھرکا حصہ بنادیاگیاتازترین

March 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے خواتین اوربچوں کے قومی عجائب گھرکے  مستقل مجموعے میں خلائی سفرسے لائی گئی چار نئی اشیاء شامل کی گئی ہیں۔

 یہ تمام اشیاء خلائی شعبے میں چینی خواتین کی کامیابیوں کی گواہی دیتی ہیں جن میں قومی سطح کا ایک تمغہ اورخواتین کی شاندار کامیابیوں اوررضاکارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے والا  بینر،خلابازلیو یانگ کی جانب سے کاغذ سےبنائے گئے تارے اورخلابازوانگ یاپھنگ کا استعمال کردہ ٹیچنگ پراپ شامل ہے۔

میوزیم کے مطابق، یہ اشیاء مستقبل میں اس کی جانب سے منعقد کی جانے والی نمائشوں میں پیش کی جائیں گی، تاکہ نئے دور میں خواتین کے بھرپور کردارکو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔