بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت کا موجودہ اقتصادی صورتحال کے جائزہ اور رواں سال کی دوسری ششماہی کے لیے ترجیحات کے تعین کے لیے منگل کو اجلاس منعقد ہوا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے بعد جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، ملک کی معیشت عمومی لحاظ سےمستحکم رہی اور رواں سال کے آغاز سے ہی معاشی ترقی کارجحان برقرار رہا ہے۔
بیان کے مطابق اقتصادی بحالی کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے ملک نے ترقی کے نئے محرکات اور مسابقت کے حوالے سے سبقت کومزید بہترکرنےکا عمل جاری رکھا۔
بیان میں کہا گیا کہ فی الحال، ملک کو بیرونی تبدیلیوں سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا ہے اور ملکی طلب ناکافی ہے۔ بڑے شعبوں کے ساتھ ساتھ روایتی ترقی کے محرکات کو نئے محرکات میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اب بھی مختلف اور ممکنہ خطرات موجود ہیں۔ تاہم بیان کے مطابق ترقی اور تبدیلی کے دوران ایسے تمام مسائل کا سامنا ہے۔