بیجنگ(شِنہوا) چین کی کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں تقریباً 30 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کی ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ سال کے آخر تک،چین کی مجموعی کمپیوٹنگ طاقت 180 ای ایف ایل اوپی ایس تک پہنچ گئی، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ ملک کی ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش 1ہزارای بی سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت کے مطابق حالیہ برسوں میں، کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں ٹھوس پیش رفت کی گئی اور کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری ترقی کے ایک سمارٹ، ماحول دوست اور محفوظ راستے پر گامزن ہے۔