• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت جنوری میں 79.6 فیصد بڑھ گئیتازترین

February 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت79.6 فیصد بڑھ کر 3لاکھ 24 ہزا یونٹس تک پہنچ گئی۔

 چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کےمطابق خاص طور پراس عرصے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 89 ہزار ٹرک فروخت کیے گئے جوگزشتہ سال کی نسبت 81.8 فیصد زائدہے۔

گزشتہ ماہ کل 35 ہزار کوچز فروخت کی گئیں جو2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 63.4 فیصد زیادہ ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق چین کی کمرشل گاڑیوں کی برآمدات جنوری میں 74 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جس سے گزشتہ سال کی نسبت 46.9 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔