• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال پہلے 4 ماہ میں 8.1 فیصد اضافہتازترین

May 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 8.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینو فیکچررز کی جاری رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دورا ن کل 13 لاکھ 90 ہزار کمرشل گاڑیاں فروخت کی گئیں جن میں ایک لاکھ دس ہزار ملک کے اندر اور دو لاکھ 88 ہزار کمرشل گاڑیاں بیرون ملک فروخت کی گئیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کی کمرشل گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری سے اپریل کے عرصے کے دوران12 لاکھ 30ہزار ٹرک فروخت کئے گئے جو گزشتہ سال کے قابلے میں7.3 فیصد زیادہ ہیں۔

بسوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 14.7 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور اس دوران1 لاکھ 58 ہزار بسیں فروخت کی گئیں۔