• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار و فروخت میں جنوری تا فروری اضافہتازترین

April 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں 2024 کے پہلے دو مہینوں میں ٹھوس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت9 فیصد بڑھ کر5 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ اسی مدت میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 14.1 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 75 ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

خاص طور پر اس عرصے کے دوران 5 لاکھ 4 ہزار ٹرک فروخت کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت12.2 فیصد زائد ہیں جبکہ اسی عرصے میں تقریباً 71 ہزار کوچز فروخت کی گئیں جوگزشتہ سال کی نسبت29.1 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں ٹرکوں اور کوچز کی پیداوار میں بالترتیب 7.9 فیصد اور 17.9 فیصد اضافہ ہوا۔