• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کوئلہ کان میں پانی بھرنے سے 3 افراد ہلاک، 5 کو زندہ نکال لیا گیاتازترین

June 05, 2024

جی نان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ایک کوئلہ کان میں پھنسے 8 افراد کو تلاش کرنے کے بعد امدادی سرگرمیاں ختم کردی گئی ہیں۔

اس واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 کی حالت اب بہتر ہے۔

تائی آن شہر کی کاؤنٹی ننگ یانگ میں واقع ہوا فینگ کوئلہ کان میں ہفتے کی شام 5 بجے کے قریب پانی بھرگیا تھا۔اس وقت 10 کان کن زیرزمین کام کررہے تھے جن میں 2 بچ نکلنے میں کامیاب رہے جبکہ باقی 8 پھنس گئے تھے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق پھنسے ہوئے ایک شخص کی لاش پیر کو ملی تھی جبکہ دیگر 7 افراد کو گزشتہ روز نکالا گیا جن میں سے 2جانبر نہیں ہو سکے۔