• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کوئلے کی پیداوارمیں 5.8 فیصد اضافہتازترین

March 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خام کوئلے کی پیداوار میں اس سال کے پہلے دو مہینوں میں مستحکم  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق ملک نے اس عرصے میں 73کروڑ ٹن خام کوئلہ پیدا کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.8 فیصد زائد ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ترقی کی رفتار گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ رہی۔

 اسی عرصے کے دوران چین کے کوئلے کی درآمدات 6 کروڑ 6 لاکھ  40 ہزار ٹن رہیں جبکہ2022 میں ملک نے 29 کروڑ ٹن کوئلہ درآمد کیا۔