• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قومی مقننہ کے 5 مارچ سے شروع ہونے والے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ کا انعقادتازترین

February 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی مقننہ،14ویں نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) کے 5 مارچ کو شروع ہونے والے دوسرے اجلاس کی تیاریوں کے لیے جمعہ کو قانون سازوں کو بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو گزشتہ سال 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کے بعد سے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے امور اور 2024 میں کام کے ابتدائی انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔ بریفنگ کے مطابق، 14ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی میں اب تک قانون سازی کے مجموعی طور پر34 بلوں پرغور کیا گیا، ان میں سے 20  کی منظوری جن میں سے 6 قوانین وضع کرلیے گئے ہیں، 7 موجودہ قوانین پر نظر ثانی کی گئی اور 7 قانونی امور اور اہم مسائل پر فیصلہ سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور وزارت خزانہ کے عہدیداروں نے شرکاء کو 2023 کے قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے منصوبے پر عملدرآمد اور 2023 کے مرکزی بجٹ کے ساتھ ساتھ مالیاتی امورکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔