بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا دوسرا سیشن منگل کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔
صدر شی جن پھنگ اوردیگر چینی رہنماؤں نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومتی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ قانون سازوں نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے 2023 کے منصوبے پر عملدرآمد اور 2024 کے منصوبےکے مسودے کے ساتھ ساتھ 2024 میں قومی اقتصادی وسماجی ترقی کےمنصوبےپر ریاستی کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں 2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹس پر عملدرآمد اور 2024 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹس کے مسودوں کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ ریاستی کونسل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے افتتاحی اجلاس میں ریاستی کونسل کے بنیادی قانون پر نظرثانی مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔