بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے رواں سال کے لیے قانون سازی کے منصوبے کو مرتب کرلیا ہے۔
این پی سی کے اجلاس میں بحث کے لیے منگل کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق این پی سی کی قائمہ کمیٹی آئینی نظرثانی کے لیے اداروں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنائے گی، سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے لیے قانونی نظام کو بہتر کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود،سائنسی وتکنیکی،سماجی وثقافتی ترقی کے فروغ اور ماحول کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے عمل کو تیز کرے گی۔
رپورٹ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کی گئی قانون سازی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی مقننہ نے 47 قوانین بنائے اور موجودہ قوانین پر نظر ثانی کے 111 ادوار مکمل کیے۔