• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی لیتھیم آئن بیٹری صنعت کی 2022 میں تیزی رفتار ترقی ریکارڈتازترین

February 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت نے 2022 میں تیزی سے ترقی کی ہے۔چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق لتیم آئن بیٹریوں کی کل پیداوار گزشتہ سال 750 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کر گئی  جس سے گزشتہ سال کی نسبت 130 فیصد اضافہ ظاہر ہو تا ہے۔گزشتہ سال صنعت میں مزید توسیع  سے  پیداوار کی کل قدر12 کھرب یوآن (تقریبا 174 ارب 6 کروڑڈالر) سے تجاوز کر گئی۔چین کی  لیتھیم آئن بیٹری کی زبردست پیداوارکی بدولت ملک کی نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای ویز ) کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔این ای ویز کے لیے پاور بیٹریوں کی نصب صلاحیت گزشتہ سال تقریبا 295 جی ڈبلیو ایچ تک پہنچی۔وزارت کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 86.7 فیصد بڑھ کر342 ارب65 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔