بیجنگ(شِنہوا) چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت نے رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران اپنی مسلسل ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری تک لیتھیم آئن بیٹریوں کی مجموعی پیداوار 117 گیگا واٹ آورز(جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران بجلی ذخیرہ کرنے کے لیے لیتھیم آئن بیٹریوں کی پیداوار 17 گیگا واٹ آورز سے زیادہ رہی ، جب کہ نئی توانائی والی گاڑیوں کے لیے پاور بیٹریوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 50 گیگا واٹ آورز ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک لیتھیم آئن بیٹریوں کی برآمدات کی مالیت 61ارب94کروڑ یوآن (تقریباً8ارب72کروڑ ڈالر) رہی۔