چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گاو ویمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کےقومی سیاسی مشیروں کے مطابق ملکی معیشت مستحکم ہے اوربھرپور صلاحیت اورطاقت کی حامل ہے۔ گاو ویمن نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ترقی کے لیے پیچیدہ اور سخت ماحول کے باوجود مارکیٹ حجم، صنعتی نظام اور انسانی وسائل میں مضبوط طاقت رکھتا ہے۔ بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی منظر نامے میں مسلسل ہنگامہ آرائی، دیگر بڑی معیشتوں میں پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور ملکی اقتصادی بحالی جو تاحال ابھی عمل میں ہے بارے خبردار کرتے ہوئے گاونے 2023 میں اقتصادی کوششوں میں بہترین کاکردگی کے لیےپختہ اعتماد پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کو مستحکم کرنے کو اولین ترجیح بنانا چاہیے اور معیشت کو موثر طریقے سے اپ گریڈ اور مناسب طریقے سے وسعت دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پیچیدہ عالمی حالات ، کوویڈ-19اور قدرتی آفات جیسے توقعات سے کہیں زیادہ عوامل کے اثرات پر قابو پاتے ہوئے، گزشتہ سال چین کی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ملک کے لیے مجموعی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے معیشت کوایک نئے مرحلے تک لے جانے کے حوالے سے یہ سخت کوششوں کے بعد حاصل کردہ کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سیاسی مشیروں نے توقعات کو بہتر بنانے اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اصلاحاتی اقدامات کرنے کی تجویز دی ہے۔ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے ارکان کے مشوروں کا حوالہ دیتے ہوئے، گاو نے کہا کہ ملک کو بحالی اور کھپت کو تیز کرنے کے لیے ملکی سطح پر طلب کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔