• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ماحول دوست توانائی میں منتقلی کی دنیا متعرف ہے، سربراہ یو این ڈی پیتازترین

February 18, 2024

دبئی (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ آکیم سٹینر نے کہا ہے کہ چین کی ماحول دوست توانائی  میں منتقلی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ میں کردار ادا کرکے دیگر ممالک کو ماحود دوست توانائی کی جانب منتقلی کی سمت راغب کرے گی۔

دبئی میں حال ہی منعقدہ 11 ویں عالمی حکومت سربراہ کانفرنس کے دوران شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں یو این ڈی پی کے سربراہ نے کہا کہ چین کی ترقی کئی شعبوں میں قابل ذکر ہے جس میں تحفیف غربت ، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ماحول دوست منتقلی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تیزی سے صنعت کاری ، فضائی آلودگی اور پانی کے نظام کی صفائی جیسے امور کو دیکھ کر اپنے ساکھ بنائی ہے۔

سٹینر نے کہا کہ چین نے عزم کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کرکے 2060 تک اس کا مکمل طور پر خاتمہ کردے گا۔

چین، جنوب مغربی شی ژانگ خود مختارعلاقے کے شہر ناگ چھو میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے کا منظر۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کا سلسلہ نہ صرف چین کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ردعمل میں شراکت دار بنائے گا بلکہ اس کی ٹیکنالوجی اور پالیسیاں بہت سے ترقی پذیر ممالک سمیت کئی دیگر ممالک کو ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کی حکمت عملی میں پیشرفت میں مدد دے گی۔

آکیم سٹینرنے عالمی اقتصادی بحالی میں چین کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی