• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ماحول دوست ترقی عالمی سطح پر ماحول دوست تبدیلی کی قیادت کررہی ہے، افریقی ماہرتازترین

March 12, 2024

عدیس ابابا (شِنہوا) افریقہ کے ملک ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ ماحول دوست ترقی سے چین کی گہری وابستگی اور کامیابیاں عالمی سطح پر ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی میں پیشرفت کا ایک سبق آموز مثال ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایتھوپیا کی ادیس ابابا یونیورسٹی میں پبلک پالیسی کے پروفیسر کوسٹانٹینوس بی ٹی۔کوسٹانٹینوس نے بتایا کہ چین کے ماحول دوست توانائی کے اہداف عالمی توانائی کی منتقلی کی رفتار بڑھاکر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کر رہے ہیں۔

ماہر نے عالمی سطح پر متبادل صاف توانائی کی ترقی کے لئے ٹھوس کوششوں کی فوری ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے چین کے قائدانہ کردار اور صاف توانائی پر منتقلی تیز کرنے کے لئے وسیع کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایک تبدیلی آرہی ہے اور ایک ملک جو اس میں پیشرفت اور فوسل ایندھن ختم کرکے توانائی کی متبادل ماحول دوست اقسام متعارف کروا رہا ہے، وہ چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چین کی اقتصادی ترقی اور اس کی کوششوں کا بلیو پرنٹ دیکھا ہے۔

اقوام متحدہ نے سفارش کی ہے کہ ممالک قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرکے توانائی کی بچت کے طریقوں کو ترجیح دیں اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز اور بنیادی ڈھانچے کو اپناکر سستی، قابل بھروسہ اور پائیدار توانائی پر منتقلی میں تیزی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو مہم دیکھ رہے ہیں (صاف توانائی کی ترقی میں چینی پیش قدمی)یہ وہی ہے جو ایک ذہین ریاست فوسل ایندھن سے ماحول دوست توانائی کی سمت منتقلی میں انتہائی دانستہ طریقے سے کررہی ہے جبکہ یہ مہم ان اہداف کی تکمیل سے کہیں آگے جائے گی جو اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے فریقین کی کانفرنس نے طے کئے تھے۔