بیجنگ (شِںہوا) چین کی مالیاتی آمدن میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصے میں ملک کی مالیاتی آمدن 62.3 کھرب یوآن (905 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ملک کی مجموعی معاشی بحالی معاونت کررہی ہے جس کے سبب مستقبل میں نمو کی یہی رفتار برقراررکھنے کی توقع ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی قومی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافے سے 285 کھرب یوآن کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مرکزی حکومت نے مالیاتی آمدن کی مد میں تقریباً 27.6 کھرب یوآن اکٹھا کیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.7 فیصد کم ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے 34.7 کھرب یوآن جمع کئے ہیں جو ایک برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔
جنوری ۔ مارچ عرصے میں ٹیکس آمدن تقریباً 51.7 کھرب رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.4 فیصد کم ہے۔
وزارت کے مطابق مالی اخراجات گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد اضافے سے 67.9 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔