بیجنگ (شِنہوا)چین نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نےیہ مبارکباد معمول کی پریس بریفنگ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی۔
لِن جیان نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل اورمنزل سے متعلق کسی بھی انتظام کو "فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت" کے اصول پر مبنی ہونا چاہیے جوفلسطینیوں کی امنگوں کی مکمل عکاسی کرسکے ۔
لِین نے کہا کہ "ہم فلسطینی اتھارٹی کی عمل داری کو بڑھانے اور فلسطین کے تمام علاقے کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں حمایت کرتے ہیں اور مشاورت اور بات چیت کے ذریعے اندرونی مفاہمت کے حصول میں فلسطین کے تمام سیاسی دھڑوں کی حمایت کرتے ہیں۔"
ترجمان نے مزید کہا کہ چین موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو دو ریاستی حل کے درست راستے پر لانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔