چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ڈونگ تنگ میں طویل خشک موسم ختم ہوگیا جو کہ 305 دن سے جا ری تھا۔
ہونان کے صوبائی محکمہ آبی وسائل کے مطابق جھیل کے سنگ میل چھنگ لینگ جی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں پانی کی سطح منگل کی صبح 24.51 میٹر تک پہنچ چکی تھی جو 24.5 میٹر کی پانی کی کم سطح سے زیادہ ہے اور یہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ تھری گورجز آبی ذخیرے سے اخراج میں اضافے کے سبب جھیل میں پانی بھرنے میں مدد ملی جو چین کے سب سے طویل دریا ئے یانگسی کے کنارے واقع ہے۔
گزشتہ موسم گرما اور اس موسم بہار کے درمیان وسطی صوبہ ہونان 1961 سے اب تک سب سے شدید خشک سالی کا شکار ہوا ۔ اسی طرح جھیل میں پانی کی سطح 2 ماہ قبل سیلابی موسم شروع ہونے کے بعد طویل عرصے تک کم رہی حالانکہ اس دوران کئی مرتبہ موسلادھاربارش ہوئی۔
چھنگ لینگ جی اسٹیشن پر 31 مئی کو پانی کی سطح 23.33 میٹرز ریکارڈ کی گئی تھی جو اسی مدت میں اب تک کی سب سے کم سطح ہے۔
ماہرین نے کہا کہ خشک سالی سے بچاؤ کی تیاریوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ سیلاب اور موسم گرما ساتھ ساتھ ہوتا ہے ۔اس دوران صنعت و زراعت میں پانی کا استعمال بڑھنے سے جھیل کے پانی میں ذخیرے کو دو بارہ خطرہ ہو سکتا ہے۔