• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مسافر این ای ویز کی تعداد عالمی مارکیٹ کے 62 فیصد تک پہنچ گئیتازترین

April 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی تعداد رواں سال کے پہلے دو ماہ میں دنیا بھر کی مجموعی این ای ویزکے62 فیصد تک پہنچ گئی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چھوئی ڈونگشو کے مطابق جنوری سے فروری تک عالمی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی مارکیٹ میں چین کا مارکیٹ شیئر نمایاں طور پر70 فیصد رہا۔

اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے دوماہ میں دنیا بھر میں1کروڑ26لاکھ50 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جن میں 19لاکھ این ای ویز  شامل تھیں،چھوئی نے ان اعدادوشمارکا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آٹو موٹیو انڈسٹری کی ماحول دوست منتقلی میں  چین کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں چین کی نمایاں کارکردگی کو مضبوط ملکی سپلائی چین سے منسوب کیا، جس کے نتیجے میں ملکی فروخت اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔