• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مشینری کی صنعت میں جنوری تا نومبر مسلسل توسیع ریکارڈتازترین

December 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مشینری کی صنعت میں سال کے پہلے 11 مہینوں میں مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی ۔

چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق  اس عرصے کے دوران سیکٹر کی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد بڑھ کر266 کھرب یوآن (تقریباً 37 کھرب 60 ارب ڈالرز) ہو گئی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس شعبے کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد بڑھ کر16 کھرب یوآن ہو گیا۔

جنوری تا نومبر کی مدت میں عام آلات، آٹوموبائل، الیکٹریکل مشینری و آلات کی فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں بالترتیب 3.4 فیصد، 17.9 فیصد اور 34.6 فیصد اضافہ ہوا۔