چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی نائب وزیراعظم سن چھون لان نے ملک کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور عوام کے معمولات زندگی اور کاروبار کو جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
سن چھون لان نے ان خیالات کا اظہار چھونگ چھنگ کے معائنہ کے دوران کیا۔ وہ مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کے انسداد و روک تھام کے امور میں رہنمائی کیلئے پیر کے روز بلدیہ چھونگ چھنگ میں پہنچی ہیں۔
سن چھون لان نے وباء کے سنگین پھیلاؤ والے علاقوں میں مریضوں کی زیادہ موثر منتقلی ، موقع پر ہی وبائی پھیلاؤ کی تحقیقات ، زیادہ وسائل اور افرادی قوت فراہم کرنے اور کلیدی علاقوں، جیسے نرسنگ ہومز، کالجز اور جیلوں کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار گروہ جیسے ڈاک اور لاجسٹک خدمات پر کام کرنے والے افراد کی صحت کی نگرانی سخت کرنے پر زور دیا۔
سن نے لوگوں کی بنیادی زندگی اور طبی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔