• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نئی معیاری زرعی پیداواری مصنوعات مکمل طور پر تیار کی جائیں گی،رپورٹتازترین

April 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) آئندہ ایک دہائی میں چین کا زرعی شعبہ نئی معیار کی پیداواری مصنوعات میں مکمل ترقی کا مشاہدہ کرے گا جس کے ساتھ ساتھ زرعی تبدیلی اور اپ گریڈیشن میں رفتار بھی تیز ہوگی۔

چائنہ زرعی جائزہ رپورٹ (2024-2033) میں 2023  کے دوران چین کی اہم زرعی مصنوعات کی مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیکر اگلی دہائی میں ملک کے زرعی شعبے میں پیداوار، کھپت، تجارت اور قیمتوں کے رجحانات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس میں منعقدہ  چائنہ زرعی جائزہ کانفرنس 2024 میں جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 2023 کے دوران کی اناج کی پیداوار 69 کروڑ 50 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کے  مقابلے میں 1.3 فیصد زائد ہے جبکہ ملک کی سالانہ اناج کی پیداوار مسلسل نو برس 65 کروڑ ٹن سے زیادہ پر مستحکم رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی اور ملک بھر میں ایک ارب مو (تقریباً 6 کروڑ 66 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر) سےرقبے پراعلیٰ معیار کے کھیت بنائے گئے اور اعلیٰ معیار کے کھیتوں کو فروغ دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں چین کی فی ہیکٹر اناج کی پیداوار 5 ہزار 933 کلوگرام رہنے کا امکان ہے  جو گزشتہ برس کی نسبت 1.5 فیصد زائد ہوگی ۔اس سے اناج کی پیداوار 70 کروڑ 4 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے جو 2023 کے مقابلے میں 1.3 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیاتیاتی افزائش کی ٹیکنالوجی میں نئی پیشرفت، اعلیٰ پیداوار اور مؤثر ٹیکنالوجی ماڈلز کے وسیع پیمانے پر فروغ اور کھیتوں کے معیار میں مسلسل بہتری سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ 2033 تک چین کی فی یونٹ اناج کی پیداوار 10.7 فیصد بڑھ کر 6 ہزار 438 کلوگرام فی ہیکٹر تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی سالانہ اناج کی پیداوار 2033 تک 1.1 فیصد کی سالانہ اوسط شرح نمو سے  76 کروڑ 60 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کی آمدن بڑھنے کے ساتھ ساتھ غذائیت اور صحت سے متعلق رجحانات بھی زیادہ وسیع ہو رہے ہیں۔ خوراک کی کھپت کا ڈھانچے مسلسل بہتر ہوگا جس سے صحت مند، ماحول دوست، مختلف اقسام کی زرعی مصنوعات کی کھپت کی طرف منتقلی ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے زرعی تجارتی ڈھانچے کے مختلف درآمدی ذرائع اور زرعی تجارت میں پائیدار ترقی کے رجحان میں بھی بہتری کا عمل جاری رہے گا۔