شنگھائی / ہانگ ژو (شِنہوا) چین کی نئی ویزا فری پالیسی بارے علم ہونے کے بعد جرمن سیاح کراؤس آرتھر رابرٹ نے فوری طور پر شنگھائی کے اچانک سفر کے لئے ٹکٹ بک کرالیا ۔
رابرٹ نے بینکاک جانے سے قبل شنگھائی کے دورے کو شامل کرنے کے لئے اپنے مجموعی سفر کو ایڈجسٹ کیا۔ رابرٹ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر نئی پالیسی بارے پڑھا ہے کہ شہر کو دیکھنے کے لئے مختصر مدت کے لئے ویزے کے بغیرآنا ممکن ہے۔
فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے چین ویزا فری سفر کی آزمائش کررہا ہے تاکہ عوامی تبادلے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دیا جاسکے۔
یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک ان 6 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رشتہ دار اور دوستوں سے ملنے اور 15 دن سے زائد کے ٹرانزٹ پر ویزے کے بغیر چین میں داخل ہوسکیں گے۔
عبیدہ ایسپی جوآن رافیل ایک ہسپانوی کاروباری شخصیت اور نئی پالیسی کے پہلے روز فائدہ اٹھانے 2 ہزار 29 افراد میں ایک ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اگر کاروبار کرنا ہے وہ محض ٹکٹ خرید کر چین آسکتے ہیں اور یہ بہت ہی آسان ہے۔