• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نئی سمندر پار شاہراہ تکمیل کے قریب پہنچ گئیتازترین

November 28, 2023

گوانگ ژو (شِںہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں شین ژین اور ژونگ شان شہروں کے درمیان سمندر پار شاہراہ کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

گوانگ ڈونگ صوبائی کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کنکریٹ کی آخری بھرائی منگل کو کی گئی تھی۔ تقریباً 6.8 کلومیٹر پر پھیلی زیرآب ٹیوب سرنگ پر کام اپنے اختتام کے نزدیک ہے۔

یہ سرنگ شین ژین اور ژونگ شان کو ملانے والی 24 کلومیٹر طویل شاہراہ کا حصہ ہے جو دریائے پرل کے دونوں جانب واقع ہے۔

شین ژین -ژونگ شان شاہراہ گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں نقل و حمل کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

یہ ایک زیر آب سرنگ، 2 پل اور 2  مصنوعی جزائر پر مشتمل ہے جو اسے دنیا میں مشکل ترین سمندر پار منصوبوں کے مجموعہ میں سے ایک بناتا ہے۔

اس سمندرپار شاہراہ کو 2024 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ایک بار فعال ہونے کے بعد شین ژین  اور ژونگ شان کے درمیان سفر کا دورانیہ تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا جو اس وقت 2 گھنٹے ہے۔

گوانگ ڈونگ صوبائی کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے سربراہ ڈینگ شیاؤ ہوا نے بتایا کہ شین ژین -ژونگ شان شاہراہ ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل جیسے موجودہ ڈھانچوں کے ساتھ گریٹر بے ایریا میں سمندر پار اور دریا پار گزرگاہوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دے گی جس سے شہری رابطوں میں اضافہ ہوگا۔