• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے عالمی مسابقت کو بڑھایا ہے،حکامتازترین

May 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی میں  پیشرفت، اعلیٰ ترقی کی حامل صنعتی چینز، کھلے اور اختراعی صنعتی ماحول کی بدولت چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے عالمی مسابقتی فوائد کو بڑھایا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک اہلکار ہو فوپھینگ نے شںہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کو بتایا کہ چین کے چار کار ساز ادارے  دنیا  کے 10 سرفہرست الیکٹرک کار ساز اداروں میں شامل ہیں جن میں  بی وائی ڈی  دنیا کا سب سے بڑا  الیکٹرک گاڑیاں بنانے والا ادرہ ہے۔

ہونے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران  چین نے این ای ویز کی فروخت اور پیداوار میں  70 فیصد سے زیادہ کی ترقی کی شرح ریکارڈ کی ہے۔ اس سال تک ترقی کی یہ رفتار برقرار رہی اور پہلی سہ ماہی میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں این ای وی  کی فروخت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

این ای وی  شعبے پر بات کرتے ہوئے ہو  نے جدید تکنیکی اختراعات میں ملک کی مسابقتی طاقت، مکمل سپلائی اور صنعتی چینز اور ایک کھلے اور اختراعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

وزارت تجارت کے ایک اہلکار ڈنگ وی شون نے ہو کے تجزیے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چین ہائی وولٹیج چارجنگ اور درمیانی اور جدید خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے استعمال جیسی نئی ٹیکنالوجیز میں دنیا کی قیادت کررہا ہے۔

ہوو نے کہا کہ چین میں این ای وی سیکٹر میں ایک مکمل صنعتی چین فعال ہے، جس میں اجزاء کی تیاری سے لے کر گاڑیوں کی مکمل پیداوار تک اور مواد کی فراہمی سے لے کر بیٹری کی ری سائیکلنگ تک شامل ہے۔

ڈنگ نے  دریائے ینگسی ڈیلٹا کو اعلی  ترقی یافتہ صنعتی اور سپلائی چینز کی مثال کے طور پر پیش کیا، جہاں این ای وی مینوفیکچررز چار گھنٹے کی ڈرائیو کے اندر تمام ضروری اجزاء حاصل کر سکتے ہیں۔

ہوو اور ڈنگ دونوں نے چین کے نئی توانائی  کار مینوفیکچررز کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک کھلے اور مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کے کردار کو اجاگر کیا۔

ہوو نے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ ہے اور تقریباً تمام ملٹی نیشنلز کمپنیوں نے یہاں  اپنے یونٹ قائم کئے ہیں،  اس شعبے میں تمام شرکاء کے لیے  برابر کے مواقعے ہیں۔  

ڈنگ نے کہا کہ مارکیٹ میں شدید مسابقت نے کم معیار  کے حامل اداروں کو مرحلہ وار ختم کر دیا ہے، جبکہ اعلیٰ معیار کی کمپنیاں اور مصنوعات  ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔

ڈنگ نے کہا، "چین کے  این ای وی سیکٹر کی ترقی برسوں کی کوششوں اور چینی کاروباری اداروں کی اختراعی پیشرفت کا نتیجہ ہیں،  جسے مسابقتی مارکیٹ میں تیز کیا گیا ہے۔