بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں(این ای وی) کی فروخت اپریل میں گزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد بڑھ کر6 لاکھ 36 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔
چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 22 لاکھ 20 ہزاریونٹس رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42.8 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ ماہ 6 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد زیادہ ہے۔