بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں(این ای وی)کی مارکیٹ میں قابل ذکر توسیع کے باعث اس کی پیداوار اور فروخت دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں این ای ویز کی پیداوار 7 لاکھ 62 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 87.6 فیصد زیادہ ہے۔ این ای ویز کی فروخت ایک سال قبل کے مقابلے 81.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 لاکھ 14 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جنوری سے اکتوبر کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں اس طرح کی گاڑیوں کا حصہ 24 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔