بیجنگ(شِنہوا)چین میں جولائی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےجمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ این ای ویز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 30.6 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ 5 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 31.6 فیصد بڑھ کر7 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
جولائی میں نئی توانائی والی گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 32.7 فیصد رہا۔
رواں سال کے پہلےسات مہینوں کے دوران این ای ویز کی پیداوار45 لاکھ 90 ہزاریونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زائد ہے جبکہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 41.7 فیصد اضافے کے ساتھ 45 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔