• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ہنگامی انتظامی منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنما اصولوں پر نظر ثانیتازترین

February 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی ریاستی کونسل نے اپنے ہنگامی انتظامی منصوبے کے رہنما اصولوں پر نظر ثانی کی ہے تاکہ منصوبوں کو ہدف سے زیادہ مطابقت بنانے کے علاوہ عملی بناتے ہوئے نازک حالات میں آسانی سے لاگو کیا جا سکے۔

یہ رہنما اصول مقامی حکام اور متعلقہ سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کو مزید قابل عمل بنانے کے لیے خطرے کی تشخیص کے طریقہ کار اور کیس اسٹڈیز پر زور دیتے ہیں جو خاص طور پر بڑی آفات کے دوران خطوں کےدرمیان مربوط ردعمل کو بڑھانے کے لیے انتظامی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر مبنی ہیں۔

رہنما اصولوں کے مطابق منظوری کے طریقہ کار کو ہموار کرنے، ہنگامی ردعمل کی مشقوں کو مضبوط بنانے، ڈیٹا شیئرنگ کو آسان بنانے اور تربیت اور تشہیر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔