بیجنگ(شِنہوا) چین نےنیٹوکے واشنگٹن میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سرد جنگ کی ذہنیت کے ساتھ جنگی بیانات سے بھرے اس اعلامیہ سے ایشیا پیسیفک خطے میں کشیدگی کو ہوا ملے گی۔
ترجمان لِن جیان نے کہا کہ چین سے متعلق نیٹو اعلامیہ کا مواد تعصب، بدبودار اور اشتعال انگیزی سے بھرپور ہے اور یہ کہ چین نے اس معاملے کونیٹو کے ساتھ بھرپورطریقے سے اٹھایا ہے۔